غزہ کی پٹی کے ساحل کے دورے کے دوران اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی کو امریکہ کی طرف سے قائم کردہ عارضی بندرگاہ کے ذریعے امداد فراہم کرنے کا منصوبہ حماس کی حکمرانی کے خاتمے میں مدد کرے گا۔ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق گیلنٹ نے اتوار کو مزید کہا کہ آپریشن کا مقصد آبادی کو براہ راست امداد فراہم کرنا ہے اور اس طرح غزہ میں حماس کی حکمرانی کے خاتمے کو جاری رکھنا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل سمندری راستے سے امداد فراہم کرے گا اور اسرائیل کے ساتھ امریکہ سلامتی اور انسانی ہمدردی کے پہلوؤں پر تعاون کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی اداروں کی طرف سے درآمد کی جانے والی اشیا امریکی امداد کی صورت میں لائی جائیں گی۔انہوں نے وضاحت کی کہ اسرائیل اس بات کو یقینی بنائے گا کہ سامان یہاں ان لوگوں تک پہنچ جائے جنہیں ان کی ضرورت ہے ناکہ کہ ان لوگوں کو ملے جنہیں ان کی ضرورت نہیں ہے۔