پاکستانی شارٹ فلم ’جامن کا درخت‘ نے تیسرا انٹرنیشنل ایوارڈ اپنے نام کر لیا

Mar 11, 2024 | 14:34

وینکووا انٹرنیشنل مووی ایوارڈز میں پاکستانی شارٹ فلم ’جامن کا درخت‘ نے انٹرنیشنل انسانی حقوق کی بہترین فلم کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

فلم ’جامن کا درخت‘ نے یہ تیسرا عالمی ایوارڈ اپنے نام کیا ہے، اس موقع پر فلم کے ڈارئیکٹر رافع راشدی کا کہنا تھا کہ ہم اپنا تیسرا ایوارڈ وینکووا انٹرنیشنل مووی ایوارڈز میں بہترین انسانی حقوق کی فلم کے طور پر جیت چکے ہیں۔ وینکووا، ہم آ رہے ہیں۔واضح رہے اس سے قبل ’جامن کا درخت‘ نے لاس اینجلیس انٹرنیشنل شارٹ فلم فیسٹیول میں آزاد فلم میکنگ کی بدولت بھی سب کی توجہ خوب سمیٹ لی تھی، جبکہ اسی فیسٹیول میں ایوارڈ بھی اپنے نام کیا۔کینز میں منعقد ورلڈ فلم فیسٹیول میں فلم نے بہترین سماجی انصاف فلم کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ایوارڈ فلم کو بہترین سماجی مسائل کی ترجمانی پر دیا گیا۔رافع راشدی کی اس فلم میں انسانی حقوق سے متعلق بتایا گیا ہے، اس فلم میں معروف پاکستانی اداکار عدنان صدیقی اداکاری کے جوہر دکھاتے دکھائی دیے ہیں۔فلم کے ٹریلر میں ہراسانی، جنسی استحصال کے مسائل کو اجاگر کیا گیا تھا، جبکہ معروف اسکرپٹ رائٹر بی گُل کے جاندار ڈائیلوگز نے فلم میں جان ڈال دی ہے۔اس فلم کی کاسٹ میں عدنان صدیقی کے ساتھ ساتھ ماڈل ماہا طاہرانی، فوزیہ امن شامل ہیں۔اداکارہ سمن انصاری، سیدہ رمشا نول، احد توقیر، زارا عثمان، یوگیشوار کریرا اور عرفان موتیوالا نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

مزیدخبریں