عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ اسفند یار ولی خان کی اہلیہ انتقال کرگئیں۔ تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے ترجمان زاہد خان کی جانب سے اپنی جماعت کے بانی باچا خان کی بہو اور عوامی نیشنل پارٹی کے موجودہ سربراہ اسفند یار ولی خان کی اہلیہ کے انتقال کی تصدیق کی گئی ہے۔اس حوالے سے جاری کیے گئے ایک بیان میں ترجمان اے این پی زاہد خان نے بتایا کہ مرحومہ کی تدفین چارسدہ میں کی جائے گی، اسفند یار ولی خان کی اہلیہ مرحومہ کی نمازِ جنازہ کے وقت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی خان کی اہلیہ انتقال کر گئیں
Mar 11, 2024 | 14:48