لاہور: پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمہ میں چودھری پرویزالہٰی سمیت دیگر ملزموں پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔عدالت نے پرویزالہٰی کو عدالت میں پیش نہ کرنے پر جیل سپرنٹنڈنٹ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا، عدالت نے 19 فروری کو فرد جرم کی کارروائی کے لئے ملزموں کو طلب کرلیا۔پرویزالہٰی کے وکیل نے بتایا کہ پرویزالہٰی کی صحت خراب ہے .جس کے باعث وہ سفر نہیں کرسکتے.عدالت نے پرویزالہٰی کو عدالت پیش نہ کرنے پر ناراضگی کا اظہار کیا۔
پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کا مقدمہ: پرویزالہٰی و دیگر کیخلاف فرد جرم عائد نہ ہوسکی
Mar 11, 2024 | 17:24