سیاست کی آڑ میں ملک میں عدم استحکام لانے والوں سے کوئی رعایت نہیں ہو گی: مریم نواز

Mar 11, 2024 | 17:42

ویب ڈیسک

لاہور :  وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سیاست کی آڑ میں ملک میں عدم استحکام لائیں گے تو کوئی رعایت نہیں ہو گی۔لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ رمضان میں عوام کو ریلیف ملے گا، رمضان میں پوری دنیا میں قیمتیں نیچے جاتی ہیں .ہمارےہاں بڑھ جاتی ہیں . قیمتوں کو کنٹرول کرنے کا ہمارے پاس کوئی نظام موجود نہیں ہے . مہنگائی کو قابو کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ ہم کریک ڈاؤن کر رہے ہیں. کسی سے کوئی رعایت نہیں ہوگی .گورننس کے شدید مسائل ہیں اس کو حل کرنے میں وقت لگے گا۔انہوں نے کہا کہ چیف سیکرٹری کی سربراہی میں ٹیم متحرک ہے، چیف سیکرٹری روزانہ کی بنیاد پر تمام ضلعوں کی رپورٹس بھجوائیں. جس کی ضرورت پڑے گی ٹرانسفر پوسٹنگ کریں گے.ہم جو مناسب اخراجات ہیں وہ کریں گے . پنجاب کی عوام کا جو بنیادی حق ہے وہ انہیں دیں گے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ کل ایک خاتون کی ویڈیو دیکھی .جس نے پولیس وین پر حملہ کر کے لوگوں کو چھڑایا، ایسا کون سے ملک میں ہوتا ہے؟ اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ اپنا جمہوری حق ملک میں انتشار پھیلانے کیلئے استعمال کریں گے تو ایسا بالکل نہیں ہونے دوں گی۔

مزیدخبریں