اسلام آباد: وفاقی وزیر عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کی حکومت عوام کے مسائل کے حل کے لئے سنجیدگی سے اقدامات اٹھائے گی۔وفاقی وزیر عطاء اللہ تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کابینہ کے ارکان سے خطاب کرکے مستقبل کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی مشکلات کا مقابلہ کیا ہے.معاشی مشکلات کے خاتمہ کے لئے اقدامات اٹھائیں گے. وزیراعظم نے سنجیدہ اور چند افراد پر مشتمل کابینہ تشکیل دی ہے.ہم نے حکومتی اخراجات کو کم کرنا ہے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ملکی معیشت میں بہتری لانی ہے.وزیراعظم کابینہ سے خطاب کریں گے تو تفصیلات سامنے آجائیں گی۔