امریکی خاتون نے آلو کا لمبا ترین پودا کاشت کردیا

امریکی ریاست شمالی کیرولینا کی ایک خاتون نے آلو کا لمبا ترین پودا کاشت کردیا جس کی اونچائی 11 فٹ اور 3 انچ ہے۔ 

ریاست کی میکڈوویل کاؤنٹی میں رہنے والی سیسیلیا اسمتھ نامی اس خاتون نے اس کارنامے پر اپنا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں بھی درج کرالیا ہے۔ 

بتایا جاتا ہے کہ آلو کے اس پودے کو آفیشلی اب تک کا سب سے بلند پودا تسلیم کیا گیا ہے۔ 

سیسیلیا اسمتھ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس طاقتور اور توانا پودے کو فروری 2023 میں کاشت کیا اور انہیں گمان ہوگیا تھا کہ یہ دنیا کا بلند ترین پودا بنے گا۔ 

اس سے قبل یہ ریکارڈ برطانیہ میں 9 فٹ اور 4 اعشاریہ ایک انچ کے پودے کا تھا۔

ای پیپر دی نیشن