کیٹ‏ مڈلٹن نے الجھن کا باعث بننے والی تصویر پر عوام سے معافی مانگ لی

Mar 11, 2024 | 23:03

ویب ڈیسک

برطانوی شہزادی کیٹ‏ مڈلٹن نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی تصویر کو واپس لیتے ہوئے عوام سے معافی مانگ لی۔

گذشتہ روز برطانوی ولی عہد کی اہلیہ شہزادی کیٹ مڈلٹن نے اپنے دفتر کینسنگٹن پیلس کی جانب سے نشر کی جانے والی تصویر کے سبب عوام میں پیدا ہونے والے الجھن پر معافی مانگ لی۔ جبکہ تصویر کو سرکاری ویب سائٹ سے بھی ہٹا دیا گیا۔

شاہی ذرائع کے مطابق کیٹ مدرز ڈے کے موقع پر اپنے خاندان کی ایک غیر رسمی تصویر پوسٹ کرنا چاہتی تھیں جو اتوار کو برطانیہ میں منایا گیا۔ تاہم اشاعت کے بعد تصویر کے تجزیے سے پتہ چلا کہ یہ ان کے ادارتی معیار پر پورا نہیں اترتی۔

واضح رہے کہ یہ تصویر دیکھنے کے بعد جہاں کئی صارفین یہ دعویٰ کرتے نظر آئے کہ تصویر اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار کردہ ہے تو وہیں کچھ صارفین اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ تصویر میں کیٹ مڈلٹن کے ہاتھ میں منگنی کی انگوٹھی موجود نہیں ہے۔

مزیدخبریں