کویت سٹی (عبدالشکور ابی حسن) امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباے دورہ چین کے لئے بیجنگ پہنچ گئے۔ انکے اس دورے کا مقصد اقوام متحدہ کی سیکرٹری کونسل کے مستقبل ممبر ہونے کی حیثیت سے چین کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم بنانا اور اقوام متحدہ کی سیکرٹری کونسل کے ایجنڈے کے متعدد معاملات پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔ کویت کے وزیر خارجہ شیخ ڈاکٹر محمد صباح السلام الصباح نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں امن و امان\\\' ایرانی ایٹمی پلانٹ اور عراق میں صورتحال کو مستحکم بنانے جیسے دیگر معاملات اور کویتی عوام کے مفاد میں ہیں۔ انہوں نے چینی وزیر خارجہ زانگ ذلیچی سے باہمی مفاد کے معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔