عراق میں بغداد، فلوجہ، بابل، سوارھا اور صوبہ انبار میں متعدد بم دھماکوں اور فائرنگ کے واقعات میں کم از کم ساٹھ افراد جاں بحق اوردو سو سے زائد زخمی ہوگئے۔  

پیر کی صبح بابل کے قریب ہلہ شہر میں دو کاربم دھماکے ہوئے جن میں پچیس افراد جاں بحق ہوگئے۔ ایک اور واقعہ میں دارالحکومت بغداد سے ساٹھ کلومیٹر دورشہر سوارھا کی  مسجد میں یکے بعد دیگرے دو بم دھماکے ہوئے جس سے آٹھ افراد جاں بحق اوراکہتر سے زائد زخمی ہو گئے ۔ تشدد کے دیگر واقعات میں بغداد میں پولیس اور فوجی افسروں کو نشانہ بنایا گیا۔ بغداد میں نامعلوم مسلح افراد نے سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں پر فائرنگ کی جس سے دس اہلکارہلاک اور سترہ زخمی ہوئے ۔ صوبہ انبار میں بھی گھروں پر فائرنگ کی اطلاعات ملی ہیں جبکہ ملک کے شمالی علاقوں میں پرتشدد واقعات  ہوئے ہیں جن میں دس افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی ہے۔ حکام کے مطابق ان واقعات میں زخمی ہونیوالوں کی تعداد دو سو کے قریب ہے جبکہ بعض زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔ تاحال کسی گروپ نے حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

ای پیپر دی نیشن