لوئراورکزئی ایجنسی میں شدت پسندوں نے سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کرکے نواہلکارشہید کردیئے، جوابی کارروائی میں سینتیس شدت پسند ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق اورکزئی ایجنسی کے علاقے
مشتی میلہ میں سیکورٹی فورسز کی پیش قدمی کے دوران عسکریت پسندوں نے سیکورٹی فورسز کی مختلف چیک پوسٹوں پر دھاوا بول دیا۔ حملے میں نو سیکیورٹی اہلکار شہید جبکہ پانچ زخمی ہوئے۔ جوابی کارروائی میں فورسز نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ۔ مختلف مقامات پر ہونے والی کارروائی میں سینتیس عسکریت پسندوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ ادھرامریکی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دو سو عسکریت پسندوں نے حملہ کیا جس کے بعد فورسز نے کارروائی کی ۔

ای پیپر دی نیشن