برطانیہ کے وزیراعظم گورڈن براؤن نے لیبر پارٹی کی سربراہی چھوڑنے کا اعلان کر دیا

وزیراعظم گورڈن براؤن نے لندن میں اپنے استعفٰی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت الیکشن میں فتح حاصل نہیں کر سکی اور وہ بطورپارٹی سربراہ اس کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے پارٹی کی رہنمائی چھوڑ رہے ہیں۔ وہ ستمبر میں اپنا عہدہ چھوڑ دیں گے۔ گورڈن براؤن نے اس وقت اپنا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا ہے جب حکومت کی تشکیل کے لیے لیبر اور لبرل پارٹیوں میں بات چیت شروع ہونے والی ہے۔ دوسری جانب کنزرویٹو اور لبرل ڈیموکریٹس کے رہنماؤں کے درمیان حکومت کی تشکیل کے لیے
دوبارہ ملاقات ہوئی ہے۔ ابھی تک مخلوط حکومت کے قیام کے سلسلے میں فریقین کسی نتیجے تک نہیں پہنچ سکے تاہم دونوں جماعتوں نے مثبت پیش رفت کا اعلان کیا ہے۔ حکومت کی تشکیل میں معیشت کی بحالی اور بجٹ کا خسارہ کم کرنا سرفہرست معاملہ ہے۔ یاد رہے کہ کنزرویٹوپارٹی سب سے ذیادہ نشستیں جیت کر سرفہرست ہے تاہم وہ حکومت کی تشکیل کے لیے مطلوبہ نشستیں حاصل نہیں کر سکی۔

ای پیپر دی نیشن