جنوبی افریقہ مقررہ بیس اوورز میں سات وکٹوں پرایک سو سینتیس رنز تک محدود رہا۔ پاکستان کی جانب سے سعید اجمل نے چار اور عبدالرحمان نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ دوسری جانب
نیوزی لینڈاور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانیوالے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے ایک سو انچاس رنز بنائے۔
اس طرح انگلینڈ کو میچ جیتنے کے لئے ایک سو پچاس رنزکا ہدف ملا جو
انگلینڈ نے سات وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ انگلینڈ کے کھلاڑی ٹم بریسنن کو مین آف دی میچ کا حقدار قرار دیا گیا۔انگلینڈ کی جیت کی بدولت نیوزی لینڈ کی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی ہے جبکہ بہتر رن ریٹ کی بدولت دفاعی چیمپئن پاکستان نے مسلسل تیسری بار ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک رسائی کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔