ایران ، طالبان کو اسلحہ اور تربیت فراہم کرنے میں ملوث ہے۔ افغانستان میں اتحادی افواج کے کمانڈر جنرل میکرسٹل

May 11, 2010 | 09:59

سفیر یاؤ جنگ
وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران کسی حد تک افغانستان میں دخل اندازی کی کوشش کرتا رہتا ہے ۔ امریکی کمانڈر کا کہنا تھا کہ خفیہ اطلاعات کے مطابق ایران نے کئی طالبان رہنماؤں کو ٹریننگ دی ہے جبکہ راکٹوں سمیت خطرناک اسلحہ فراہم کرنے بھی انٹیلی جنس رپورٹس موجود ہیں ۔ جنرل میکرسٹل کا کہنا تھا کہ ایرانی مداخلت زیادہ اہمیت کی حامل نہیں تاہم اس کے ثبوت موجود ہیں ۔ اس سے پہلے کئی امریکی اہلکار  اسامہ بن لادن کی ایران میں موجودگی کے دعوے بھی کر چکے ہیں ۔ جنرل میکرسٹل نے مزید کہا کہ افغانستان میں امریکی پالیسی کے مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں ۔
مزیدخبریں