عراقی شہروں بغداد، فلوجہ ، بابل ، سوارھا اورصوبہ انبارمیں خودکش بم دھماکوں اوربیس سے زائد پرتشدد واقعات ۔

May 11, 2010 | 13:52

سفیر یاؤ جنگ
گزشتہ روزبدترین دھماکے وسطی شہر ہلہ میں ہوئے جہاں دوخود کش حملہ آوروں نے ایک فیکڑی کے داخلی دروازے پرکھڑے ہوئے مزدوروں کو نشانہ بنایا۔ اس واقعہ کے کچھ دیربعد امدادی سرگرمیوں میں مصروف عملے اورزخمیوں پرخود کش حملہ کردیا گیا جس سے مجموعی طورپر پینتالیس افراد ہلاک ہو گئے ۔ ادھرسوارھا شہر کی مسجد میں یکے بعد دیگرے دو بم دھماکے ہوئے جس سے آٹھ افراد جاں بحق اور اکہتر سے زائد زخمی ہو گئے۔ بابل کے قریب ہلہ شہرمیں دو کار بم دھماکوں میں پچیس افراد جاں بحق ہو گئے۔ تشدد کے دیگر واقعات میں بغداد میں نامعلوم مسلح افراد نے سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں پر فائرنگ کی جس سے دس اہلکارہلاک اورسترہ زخمی ہوگئے۔ صوبہ انبار میں بھی گھروں پر فائرنگ کی اطلاعات ملی ہیں جبکہ ملک کے شمالی علاقوں میں بھی پرتشدد واقعات ہوئے ہیں جن میں دس افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی ہے۔ حکام کے مطابق ان واقعات میں مجموعی طور پرہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک سوسے تجاوز کر چکی ہے اور دوسو کے قریب زخمی ہیں۔ بعض زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
مزیدخبریں