پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے سی این جی سٹیشنز حکومتی فیصلے کے مطابق آج صبح چھ بجے سے چوبیس گھنٹوں کے لیے بند ہیں ۔ دوسری جانب آل پاکستان سی این جی سٹیشن ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین غیاث پراچہ نے حکومتی فیصلے کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے ۔ انکا کہنا ہے کہ آج ایگزیکٹو باڈی کی میٹنگ بلائی گئی ہے جس میں احتجاج کی تاریخ اور لائحہ عمل طے کیا جائے گا ۔ دوسری جانب لاہور کے بعض علاقوں میں پٹرول کی بھی قلت ہوگئی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تیل سپلائی کرنے والی کمپنیاں پمپس پر پٹرول سپلائی نہیں کر رہیں جس کی وجہ سے بہت سے پمپس پر پٹرول کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔