ویسٹ انڈیز میں جاری ٹورنامنٹ کے سپرایٹ مرحلے میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو گیارہ رنز سے شکست دے کر ٹاپ فور مرحلے میں جگہ بنائی۔ اکمل برادران اور سعید اجمل نے بہترین کھیل پیش کر کے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ عمر اکمل اکاون، کامران اکمل سینتیس، اور کپتان شاہد آفریدی تیس رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جنوبی افریقہ کے چارل لینگاویلٹ نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم مقررہ اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر ایک سو سینتیس رنز بنا سکی۔ اے بی ڈیویلئیرز نے سب سے زیادہ تریپن رنز سکور کئے۔ پاکستان کی جانب سے آف سپنرسعید اجمل نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ گروپ ای کے دوسرے اہم میچ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد تین وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کیا۔ نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کو ایک پچاس رنز کا ہدف دیا جو اس نے انیس اعشاریہ ایک اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ انگلینڈ کی جانب سے مائیکل لمب بتیس اور ایان مورگن چالیس رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔