دفتر خارجہ کےترجمان عبدالباسط نے بتایا کہ ایران میں پاکستان کے سفیر پر چاقو سے حملہ کیا گیاجس میں وہ معمولی زخمی ہوئے ۔ ترجمان نے اس حملے میں ایم بی عباسی کے محافظوں کی ہلاکت کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا کہ اس واقعے میں کوئی شخص ہلاک نہیں ہوا ۔ دوسری طرف عرب ٹی وی کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی فائرنگ سے ایم بی عباسی کے دو محافظ ہلاک ہوگئے جبکہ وہ خود گولیاں لگنے سے زخمی ہیں ۔