لاہور (سپورٹس رپورٹر) میرے بارے میں اخبارات میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکاءاشرف کے بحیثیت چیئرمین انتخاب کے ضمن میں خبریں شائع ہوئی ہیں۔ دراصل میرا بیان چیئرمین پی سی بی کے بارے میں نہیں ہے۔ شائع شدہ خبر کے برعکس میرا م¶قف یہ ہے کہ قانونی طور پر ایک منتخب قومی جنرل باڈی کے وجود اور انتخابی عمل میں شمولیت کے بغیر پی سی بی کا اس انداز سے الیکشن کا انعقاد کروانا شکوک و شبہات کو جنم دیتا ہے۔
چیئرمین پی سی بی کے حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا : خالد محمود
May 11, 2013