اوکاڑہ کی سو سال سے زائد عمر کی خاتون بھی ووٹ کاسٹ کریں گی

اوکاڑہ کی سو سال سے زائد عمر کی خاتون بھی ووٹ کاسٹ کریں گی

   رپورٹ حا فظ حسنین رضا نامہ نگار اوکاڑہ
 اوکاڑہ(نامہ نگار) سو سال سے زیادہ عمر خا تون پی پی 191کے گاﺅں 4فورایل ملٹری فارم میں ووٹ کا حق استعما ل کر ے گی تفصیلا ت کے مطابق حلقہ پی پی 191اوکاڑہ کے چک نمبر 4فور ایل کی رہائشی 100سال سے زیادہ عمر بیوہ خا تون رحمت بی بی بیوہ محمد دین بھارت کے شہر جا لند ھر میں 1907میں پید اہو ئی اور قیام پا کستان کے بعد وہ اپنے والدین کے ہمراہ اوکاڑہ کے گاﺅ ں 18فورایل میں آئی رحمت بی بی کی شادی چک نمبر 4فور ایل کے رہائشی محمد دین سے شادی ہو ئی جس سے اس کے دو بیٹے غلام حسین شاہد ،غلام محمد باﺅ اور سات بیٹا ں حیسنہ بی بی ،غلام فاطمہ ،سکینہ بی بی ، خورشید بی بی ،رضیہ سلطاینہ ،صعداں بی بی ، ننھی بی بی ہیں ، اس کی سب سے بڑی بیٹی حیسنہ بی بی کی عمر 75سال تھی جو کہ ایک سال قبل وفات پا گئی ہے رحمت بی بی کے خا ندان کے افراد کی تعداد 70کے قریب ہے ،رحمت بی بی نے نوائے وقت سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ ہم نے ملٹری فارم کی زمین کو آباد کیا جس پر اب ہماری چو تھی نسل آباد ہے،رحمت بی بی نے کہا کہ اس نے قیام پا کستان کے بعد پہلی بار جنرل ایوب خاںکے مقابلہ میں قائد اعظم محمد علی جناح کی بہن محترمہ فاطمہ جناح کو ووٹ دیا تھا اس کے بعد جب پا کستان پیپلز پارٹی کا قیام عمل میں آیا تو اس کے بعد اب تک میں نے ذوالفقار علی بھٹو اور اس کی پا رٹی کو ہی ووٹ دیا ہے رحمت بی بی نے کہا کہ ملک میں اس وقت مہنگائی بہت زیادہ ہے کسی حکو مت نے غر یب آدمی کے بارے میں نہیں سوچا ہے جس کی وجہ سے اب تبد یلی بہت ضروری ہے

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...