ملک کے روشن مستقبل، دہشت گردی سے چھٹکارے کیلئے ملک بھر میں خصوصی دعائیں

لاہور+ اسلام آباد+ کراچی (خصوصی نامہ نگار+ ایجنسیاں) لاہور سمیت ملک بھر میں نماز جمعہ کے اجتماعات میں (آج) ہفتہ کو ہونے والے عام انتخابات میں نیک، محب وطن، عوام دوست اور کرپشن سے پاک سیاسی قیادت کے منتخب ہونے کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ نماز جمعہ کے اجتماعات میں ملکی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔ علاوہ ازیں جماعت اہلحدیث کے زیراہتمام عام انتخابات 2013ءکے سلسلہ میں جمعة المبارک کو ”یوم دعا“ کے طور پر منایا گیا۔ اس سلسلہ میں کراچی، لاہور، ملتان، فی©صل آباد، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، گجرات ، خیبر پی کے سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی تمام اہلحدیث مساجد میں نماز جمعہ کے دوران ملک پاکستان کے روشن مستقبل، مستحکم معاشی نظام، دہشت گردی سے چھٹکارے اور امریکی غلامی سے نجات کےلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ لاہور میں جامعہ دارالقدس میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حافظ عبدالغفار روپڑی نے کہا کہ قوم ملک میں امن کے قیام کی منتظر ہے۔ امریکی ایجنٹوں اور اسکے حواریوں نے ملک کی بنیادوں کھوکھلا کردیا۔ آج وقت آ گیا ہے کہ عوام اپنے قیمتی ووٹ کے ہتھیار کو استعمال کرتے ہوئے گذشتہ حکمرانوں اور انہی کے جیسی دوسری امریکی لابیوں کو مسترد کریں۔ علاوہ ازیں مرکزی جمعیت اہلحدیث کے مرکزی نائب امیر علامہ زبیر احمد ظہیر کی اپیل پر ملک بھر میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے اظہار یکجہتی اور انکی صحت یابی کیلئے جمعہ کو یوم دعا منایا گیا جس میں عمران خان کی ملک اور قوم کیلئے خدمات کو سراہتے ہوئے انکی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی گئی۔ علاوہ ازیں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ مسجد میں نماز جمعہ کے اجتماع میں الیکشن کا دن خیریت و سلامتی کے ساتھ گزر جانے کے حوالے سے خصوصی دعا کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...