لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدواروں اور انکے سپورٹرز نے عام انتخابات میں متوقع کامیابی کے پیش نظر شہر بھر کی مٹھائی کی دکانوں پر ایڈوانس مٹھائی کے آرڈرز دیدئیے اور ڈھول والوں کی بکنگ بھی کر لی گئی ہے تاکہ کامیابی کی صورت میں اپنے اپنے حلقوں کے کارکنوں میں مٹھائی تقسیم کی جا سکے۔ لاہور کی مختلف مٹھائی کی بڑی دکانوں پر ایڈوانس مٹھائی کے آرڈرز ملنے پر کاریگروں نے معمول سے زیادہ مٹھائیاں بنانی شروع کر دی ہیں تاکہ ہفتے کی رات اور اتوار کی صبح امیدواروں کو بروقت مٹھائی فراہم کی جا سکے۔ لاہور میں ہفتے اور اتوار کے روز شادیوں کا زیادہ رش رہتا ہے لیکن امیداروں کی جانب سے ڈھول والوں کی بکنگ کے باعث شادی والوں کو ڈھول والے ملنے مشکل ہوگئے ہیں۔
متوقع کامیابی، امیدواروں اور سپورٹروں نے مٹھائی اور ڈھول والوں کی بکنگ کروا لی
May 11, 2013