لاہور (کلچرل رپورٹر/ سپورٹس رپورٹر) زندگی کے دوسرے شعبوں کی طرح شوبز اور کھیلوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات بھی آج اپنے اپنے شہروں میں ووٹ کاسٹ کریں گی۔ اداکار معمر رانا، سید نور، اعجاز کامران، گلوکارہ شاہدہ منی، حمیرا ارشد، ماہ نور، میگھا، زری، صائمہ ملک، غلام محی الدین، صائمہ خان، کنول لاہور میں ووٹ کاسٹ کریں گے۔ میرا ہارون آباد میں، سعود، جویریہ سعود، ہمایوں سعید، مصطفی قریشی، روبینہ قریشی، علی عظمت کراچی میں جبکہ ابرارالحق نارووال میں ووٹ کاسٹ کریں گے۔ گلوکار علی ظفر ووٹ ڈالنے کے لئے خصوصی طور پر امریکہ سے آئے ہیں اور وہ لاہور میں ووٹ کاسٹ کریں گے۔ ریما، پی ٹی وی کی ٹرانسمیشن میں شرکت کے لئے اسلام آباد چلی گئی ہیں اس لئے ووٹ کاسٹ نہیں کر سکیں گی۔ اداکارہ وینا ملک بیرون ملک ہونے کی وجہ سے ووٹ کاسٹ نہیں کر سکیں گی۔ اسی طرح کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکاءاشرف بہاولپور، سابق چیئرمین خالد محمود، اعجاز بٹ، لیفٹیننٹ جنرل (ر) توقیر ضیائ، لاہور میں، ہاکی فیڈریشن کے صدر قاسم ضیاءلاہور، سیکرٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ سیالکوٹ، فٹبال فیڈریشن کے صدر فیصل صالح حیات جھنگ میں، سیکرٹری کرنل (ر) احمد یار لودھی لاہور میں، اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عارف حسن لاہور اور سیکرٹری پی او اے خالد محمود فیصل آباد، خیبر پی کے اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر عاقل شاہ پشاور میں، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر ایم کیو ایم کے فیصل سبزواری کراچی میں اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے۔ کھلاڑیوں میں شاہد خان آفریدی، اسد شفیق کراچی، قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق میانوالی، کامران اکمل، عمر اکمل، عدنان اکمل، محمد حفیظ، اظہر علی، توفیق عمر، وہاب ریاض، عمران فرحت لاہور میں، سابق کپتان شعیب ملک، عبدالرحمان اور رضا حسن سیالکوٹ میں، فاسٹ باولر جنید خان ایبٹ آباد، محمد عرفان وہاڑی، سہیل تنویر راولپنڈی، سعید اجمل، احسان عادل فیصل آباد میں اپنا ووٹ کاسٹ کرینگے۔ پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈکوچ اختر رسول اور سابق کوچ جنید خان لاہور، اجمل خان لودھی سیالکوٹ میں اپنے حلقہ انتخاب میں ووٹ ڈالیں گے۔ علاوہ ازیں ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں میں ایم راشد اور محمد رضوان ہالینڈ میں ہیں جبکہ کپتان ایم عمران، عمر بھٹہ، فرید احمد، وسیم احمد، محمد وقاص شریف، شفقت رسول، شکیل عباسی، طارق عزیز، محمد عتیق، سلمان حسن، عرفان سینئر ملائیشیا میں جبکہ شبیر احمد خان اور مدثر عباس آسٹریلیا میں ہونے کی وجہ سے 2013ءکے عام انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال نہیں کر سکیں گے۔