پاکپتن (نامہ نگار) بلا اجازت ریلی نکالنے پر آزاد امیدوار قومی وصوبائی اسمبلی سمیت شرکاءکے خلاف مقد مہ درج کر لیا گیا۔ حلقہ این اے 165 سے آزاد امیدوار سید بسم اللہ شاہ اور پی پی228 سے آزاد امیدوار ملک اورنگ زیب کھوکھر کے خلاف اجازت کے بغیر ریلی نکالنے اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کر نے کے الزام میں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔