بہاولپور: پی پی، جماعت اسلامی کے کارکنوں میں جھگڑا، پی پی کے کارکنوں کی فائرنگ کیخلاف اہل علاقہ کا احتجاج

بہاولپور (نامہ نگا) پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کے کارکنوں کے درمیان جھڑپ ہو گئی۔ پیپلزپارٹی کے کارکنوں کی مبینہ طور پر ہوائی فائرنگ، مقبول کالونی کے رہائشیوں کا حمائیتاں چوک پر احتجاج، ٹائر جلا کر روڈ بلاک کردی۔ تفصیل کے مطابق مقبول کالونی میں پیپلزپارٹی کے کارکن ووٹرز پرچی تقسیم کر رہے تھے جس پر جماعت اسلامی کے کارکنان وہاں پہنچ گئے اور روکنے پر دونوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا جس پر پی پی پی کے کارکنان نے ہوائی فائرنگ شروع کردی جس پر مقبول کالونی کے رہائشیوں نے حمائیتاں چوک حاصل پور روڈ بلاک کردی اور ٹائر جلائے۔ پی پی پی کے271 کے امیدوار صفدر شہباز نے بتایا کہ پی پی پی کے کسی فرد نے کوئی فائرنگ نہیںکی۔ امیرجماعت اسلامی بہاول پور نصراللہ ناصر نے کہاکہ پی پی پی کے کارکن مقبول کالونی کے رہائشیوں میں ووٹ کیلئے پیسے تقسیم کررہے تھے، مکینوں نے الیکشن کمشن کی ہیلپ لائن پر شکایت درج کرائی اس دوران پی پی کی کارکنوں نے علاقہ میں فائرنگ شروع کردی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...