اسلام آباد‘ راولپنڈی میں انتخابی دنگل‘ تمام امیدواروں میں سخت مقابلہ کا امکان

 اسلام آباد (محمد نواز رضا وقائع نگار خصوصی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی کی قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پر پاکستان مسلم لیگ (ن) ،پاکستان پےپلز پارٹی ،تحرےک انصاف پاکستان ،جماعت اسلامی پاکستان سمےت دےگر جماعتوں کے امےدواروں کے درمےان سخت مقابلہ کا امکان ہے تحرےک انصاف کے صدر مخدوم جاوےد ہاشمی نے ر اسلام آباد مےں انتخابی مہم مکمل کی جب کہ جماعت اسلامی کے امےدوار پچھلے تےن سال سے انتخابی مہم جاری رکھی پاکستان مسلم لےگ (ن) کے مرکزی رہنماءچوہدری نثار علی خان قومی اسمبلی کے دو حلقوں سے انتخاب لڑ رہے ہےں وہ قبل ازےں مسلسل سات بار قومی اسمبلی منتخب ہو چکے ہےں وہ صوبائی اسمبلی کے دو حلقوں پی پی 6او7سے بھی حصہ لے رہے ہےں ۔ این اے 48 اسلام آباد سے مسلم لیگ (ن) کے انجم عقےل اور جماعت اسلامی کے مےاں اسلم ،تحرےک انصاف کے مخدوم جاوےد ہاشمی ،پےپلز پارٹی کے فےصل سخی بٹ کے درمےان مقابلہ ہوگا ۔ این اے 49 اسلام آباد سے مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری ، پیپلز پارٹی کے مصطفیٰ نواز کھوکھر ،تحرےک انصاف کے چوہدری الےاس مہربان ،جماعت اسلامی کے زبےر فاروق ۔ این اے 50 مری کہوٹہ سے مسلم لیگ (ن) کے شاہد خاقان عباسی تحرےک انصاف کے صداقت عباسی اور پیپلز پارٹی کے مرتضیٰ ستی ، این اے 51 گوجر خان سے پیپلز پارٹی کے راجہ پروےز اشرف اور مسلم لیگ (ن) کے راجہ جاوےد اخلاص ،تحرےک انصاف کے راجہ فہےم اور جماعت اسلامی کے راجہ جواد درمےان مقابلہ ہو گا ، این اے 52 سے مسلم لیگ (ن) کے چوہدری نثار علی خان ، مسلم لیگ (ق) اور پےپلز پارٹی کے مشترکہ امےدوار محمد بشارت راجہ اور جماعت اسلامی کے خالد محمود مرزا کے درمےان مقابلہ ہو گا جب کہ ، این اے 53 سے مسلم لیگ (ن) کے چوہدری نثار علی خان کا مقابلہ تحرےک انصاف کے غلام سرور خان،جماعت اسلامی کے خواجہ وقار احمد اور پےپلز پارٹی کے انتخاب شاہ کرےں گے ، این اے 54 مسلم لیگ (ن) کے ملک ابرار ، پیپلز پارٹی کے ذمرد خان تحرےک انصاف کی حنا منظور اور رضوان احمد کے درمےان مقابلہ ہو گا ، این اے 55 سے مسلم لیگ (ن) ملک شکےل اعوان کا مقابلہ عوامی مسلم لیگ کے شےخ رشےد احمد اور جماعت اسلامی کے محمد حنےف چوہدری کے درمےان مقابلہ ہو گا جبکہ این اے 56 میں مسلم لیگ (ن) کے حنےف عباسی کا مقابلہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان، پےپلز پارٹی کے راجہ اسرار عباسی اور جماعت اسلامی کے رضا احمد شاہ کے درمےان مقابہ ہو گا 2008ءکے انتخابات میں راجہ پرویز اشرف کی نشست کے علاوہ بقیہ 8 نشستوں پر مسلم لیگ (ن) نے کامیابی حاصل کی تھی ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...