امیدواروں کا انتقال، قومی اسمبلی کے 3 حلقوں، 6 صوبائی سیٹوں پر الیکشن ملتوی

امیدواروں کا انتقال، قومی اسمبلی کے 3 حلقوں، 6 صوبائی سیٹوں پر الیکشن ملتوی

کراچی (نیٹ نیوز+ نوائے وقت رپورٹ) امیدواروں کے انتقال کے باعث قومی اسمبلی کی 3 اور صوبائی اسمبلیوں کی 6 نشستوں پر انتخابات ملتوی کردئیے گئے۔ این اے 254 کراچی سے اے این پی کے امیدوار صادق زمان خٹک کے قتل کے بعد الیکشن ملتوی کردئیے گئے جبکہ فیصل آباد کے این اے 83 اور پی پی 51 سے آزاد امیدوار میاں امجد انتقال کرگئے جس کے بعد دونوں حلقوں میں انتخابات ملتوی کردئیے گئے۔ خانیوال کے پی پی 213 سے آزاد امیدوار عبدالستار، مظفر گڑھ میں پی پی 254 سے تحریک تحفظ پاکستان کے امیدوار مہر مشتاق احمد کے انتقال کے بعد الیکشن نہیں ہونگے۔ پی بی 32 جھل مگسی سے آزاد امیدوار عبدالفتح اور میرپور خاص کے پی ایس 64 سے آزاد امیدوار وقار کے انتقال کے بعد انتخابات ملتوی کردیئے گئے۔ علاوہ ازیں کراچی میں مہاجر قومی موومنٹ کے امیدوار شکیل کے قتل کے بعد پی ایس 95 میں بھی الیکشن ملتوی کردئیے گئے ہیں۔دریں اثنا الیکشن کمشن کے مطابق امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث این اے 38 کرم ایجنسی میں بھی الیکشن ملتوی کر دیے گئے۔
الیکشن ملتوی

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...