عمران خان کا طبی معائنہ: ڈاکٹروں نے مزید دو ہفتے بیڈ ریسٹ تجویز کیا

عمران خان کا طبی معائنہ: ڈاکٹروں نے مزید دو ہفتے بیڈ ریسٹ تجویز کیا

May 11, 2013

لاہور (سپیشل رپورٹر) عمران خان کو ڈاکٹروں نے مزید دو ہفتے کا وقت دےدیا ہے جس میں وہ مکمل فٹ ہونگے۔ تحریک انصاف کے سینٹرل میڈیا سیل کے مطابق عمران خان کا ڈاکٹروں نے معائنہ کیا جس میں انہوں عمران خان کو مزید دو ہفتے کا بیڈ ریسٹ تجویز کیا ہے جس میں ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ عمران خان کی ریکوری بہت تیز ہے۔ اس بارے میں تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چودھری نے بتایا کہ ان کی عمران خان سے ملاقات ہوئی تھی جس میں انکا کہنا تھا کہ وہ جلد صحت یاب ہو کر عوام میں واپس آنا چاہتے ہیں تاکہ عوام کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھ سکیں۔ عمران خان نے ایک مرتبہ پھر پوری قوم سے اپیل کی کہ وہ آج تبدیلی کیلئے گھروں سے نکلیں تاکہ نیا پاکستان جس میں انصاف سب کیلئے برابر ہو، معیاری تعلیم ہر بچے کو میسر ہو۔ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے۔ ڈاکٹروں نے عمران خان کے طبی معائنہ کے بعد انکی صحت تسلی بخش قرار دیدی۔ ترجمان کے مطابق عمران خان مضبوط قوتِ ارادی کی بدولت تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں۔ عمران خان دو ہفتے میں چلنے کے قابل ہوجائیں گے۔
عمران خان/ ڈاکٹر

مزیدخبریں