پرویز الہی‘ احمد مختار‘ عمران‘ حنیف عباسی‘ شاہ محمود اور موسی گیلانی میں آج کانٹے کا مقابلہ ہو گا

پرویز الہی‘ احمد مختار‘ عمران‘ حنیف عباسی‘ شاہ محمود اور موسی گیلانی میں آج کانٹے کا مقابلہ ہو گا

اسلام آباد / پشاور / لاہور (آئی این پی) ملک بھر میں (آج ) ہفتہ کو ہونے والے انتخابات میں این اے1 پشاور عمران خان اور غلام احمد بلور، این اے 105میں سابق وزیر اعلی پرویز الہی اور چوہدری احمد مختار، این اے 56 میں عمران خان اور حنیف عباسی، این اے 148میں شاہ محمود قریشی اور سابق وزیر اعظم گیلانی کے بیٹے موسی گیلانی میںجبکہ ہزارہ بھر میں مسلم لیگ نواز اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کا امکان ہے۔ پنجاب کے سیاسی میدان میں دوسرا بڑا مقابلہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما راجہ حنیف عباسی کے درمیان راولپنڈی کے حلقہ این اے 56کی نشست پر ہوگا۔ این اے 55میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد اور شکیل اعوان ایک دوسرے کے مد مقابل ہیں۔ این اے 149سے تحریک انصاف کے صدر جاوید ہاشمی میدان میں ہیں انکے مد مقابل امیدواروں میں مسلم لیگ (ن) کے شیخ طارق رشید، جماعت اسلامی کے لیاقت بلوچ جبکہ پیپلز پارٹی کے ملک عامر ڈوگر میدان میں ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نہ صرف ملک کے دو مرتبہ وزیراعظم رہے ہیں اس سے پہلے دو مرتبہ پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے وزیراعلی بھی رہ چکے ہیں۔ وہ قومی اسمبلی کے دو حلقوں این اے 68 سرگودھا اور این اے 120 لاہور سے انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں۔ این اے 68 سرگودھا میں نواز شریف کا تحریک انصاف کے نور حیات کلیار اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے سید نصرت شاہ کے ساتھ مقابلہ ہو گا جبکہ این اے 120 لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کی ڈاکٹر یاسمین راشد، پیپلز پارٹی کے زبیر کاردار اور جماعت اسلامی کے حافظ سلمان بٹ نواز شریف کے مدمقابل ہیں۔ این اے 122 لاہور میں عمران خان اور مسلم لیگ (ن) کے سردار ایاز صادق کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہو گا۔ این اے 7 چارسدہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے صدر اسفندیار ولی خان پاکستان تحریک انصاف کے فضل ایم خان اور قومی وطن پارٹی کے رہنما سکندر حیات خان شیرپاﺅ میں زوردار مقابلہ ہو گا۔ قومی اسمبلی میں سابق قائد حزب اختلاف و سابق چیئرمین قومی خارجہ امور کمیٹی اور قومی کشمیر کمیٹی مولانا فضل الرحمن کا این اے 24 ڈیرہ اسماعیل خان میں پاکستان تحریک انصاف کے مصطفیٰ کندی کے ساتھ جوڑ پڑے گا یہاں فلمسٹار مسرت شاہین بھی امیدوار ہیں۔ این اے 129 لاہور میں سابق وزیراعلی محمد شہباز شریف، پیپلز پارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی طارق شبیر میو اور پاکستان تحریک انصاف کے چودھری منشاء سندھو میں مقابلہ ہو گا۔ پاکستان تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی قومی اسمبلی کے دو حلقوں این اے 48 اسلام آباد اور این اے 149 ملتان سے امیدوار ہیں۔ این اے 48 اسلام آباد میں جاوید ہاشمی، مسلم لیگ (ن) کے انجم عقیل خان، پیپلز پارٹی کے فیصل سخی بٹ، آزاد امیدوار جے سالک اور جماعت اسلامی کے میاں محمد اسلم سمیت 51 امیدواروں کا مقابلہ ہے۔ تحریک انصاف ہی کے ایک اور رہنما سابق وزیر خارجہ میاں خورشید قصوری کا این اے 140 قصور میں اپنی ہی جماعت کے باغی سردار آصف احمد علی، مسلم لیگ (ن) کے ملک رشید خان اور مسلم لیگ (ق) کے ڈاکٹر عظیم الدین زاہد لکھوی میں گھمسان کا رن پڑے گا۔ سابق وزیراعلی سندھ مسلم لیگ ن سندھ کے صدر سید غوث علی شاہ کا این اے 215 خیرپور میں پیپلزپارٹی کے نواب علی وسان، تحریک انصاف کے نیک محمد پنہار سے سخت مقابلہ ہو گا۔ مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے صدر سردار ثناءاللہ زہری کا این اے 269 خضدار میں عطاءالرحمن مینگل، جمعیت علماءاسلام (ف) کے مولانا قمر دین کے درمیان مقابلہ ہو گا۔ این اے 266 نصیر آباد جعفر آباد میں سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی کا جمعیت علماءاسلام (ف) کے مولانا عبداللہ جتک اور پیپلز پارٹی کے میر چنگیز خان جمالی کے ساتھ گھمسان کا رن پڑے گا۔ این اے 263 لورالائی میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما سردار یعقوب خان ناصر اور پیپلز پارٹی کے سردار میرباز خان کھیتران میں ون ٹو ون مقابلہ ہو گا۔ این اے 260 کوئٹہ، چاغی، نوشکی، مستونگ میں نوابزادہ طلال بگٹی کا مقابلہ نیک محمدکاکڑ اور عبدالرحیم مندوخیل کے درمیان ہوگا، تاہم اس حلقہ انتخاب میں 40 امیدوار ہیں۔
کانٹے دار مقابلہ

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...