امریکی فوج کا انخلاءجاری‘ 12 گاڑیاں پاکستان داخل‘ انجیلا مرکل اچانک افغانستان پہنچ گئیں

امریکی فوج کا انخلاءجاری‘ 12 گاڑیاں پاکستان داخل‘ انجیلا مرکل اچانک افغانستان پہنچ گئیں

کابل (اے پی اے + آئی این پی) افغانستان سے امریکی افواج کی انخلاءکا سلسلہ جاری ہے۔ 12 امریکی فوجی گاڑیاں طورخم کے راستے پاکستان داخل ہوگئےں۔ کسٹم حکام کے مطابق افغانستان سے امریکی افواج کی انخلاءکا سلسلہ جاری ہے۔ افغانستان میں امریکہ کے زیر استعمال بگرام ایر بیس سے 12 امریکی فوجی گاڑیاں طورخم بارڈر کراس کرکے پاکستان داخل ہوگئےں۔ طورخم میں کسٹم کلیرنس ملنے کے بعد امریکی ملٹری گاڑیاں کراچی بندرگاہ کیلئے روانہ ہوگئےں۔ گزشتہ دو دنوں کے دوران افغانستان سے 20امریکی فوجی گاڑیاں پاکستان پہنچ گئی ہیں۔ جرمنی کی خاتون چانسلرانجیلینا مرکل غیر اعلانیہ دورے پر اچانک افغانستان پہنچ گئیں، انجلینا مرکل اور جرمن وزیر دفاع تھامس مائیزیری نے مزار شریف میں جرمن فورس کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔ جمعہ کو عالمی میڈیا کی رپورٹ میں جرمن حکومت کے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ جرمن کی خاتون چانسلرانجیلینا مرکل غیر اعلانیہ دورے پر اچانک افغانستان پہنچ گئیں، انجلینا مرکل اور جرمن وزیر دفاع تھامس مائیزیری نے مزار شریف میں جرمن فورس کے ہیڈکوارٹر کادورہ کیا۔ واضح رہے کہ چھ روز قبل ایک جرمن فوجی شمالی افغانستان میں آپریشن کے دوران طالبان کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا تھا،جرمن فوجی افغانستان میں نیٹو کی زیر قیادت انٹرنیشنل سیکورٹی اسسٹینس فورس(ایساف) کا حصہ ہیں۔ ایساف کے ساتھ کام کرتے ہوئے گزشتہ دو سالوں کے دوران یہ پہلا جرمن فوجی جانی نقصان تھا۔
امریکی فوج / انخلائ

ای پیپر دی نیشن