لاہور (خصوصی نامہ نگار)متحدہ دینی محاذکے مرکزی راہنما اور جمعیت علماءاسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 122لاہور مولانامحمدعاصم مخدوم نے کہاکہ آزمائے ہوئے لوگوںکو دوبارہ آزمانا خودکشی کے مترادف ہے جبکہ مومن ایک سوراخ سے دوبارہ نہیں ڈسا جاسکتا۔ مولانا عاصم مخدوم نے کہاکہ آج 11مئی کو ملک کی تقدیر بدلنے کے لئے ہر شہری کواپنا موثر اور سنجیدہ کردار ادا کرنا ہوگا۔