کراچی (این این آئی+ آن لائن) چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) فخر الدین جی ابراہیم سے جمعہ کو کراچی میں الیکشن کمیشن کے کیمپ آفس میں متحدہ قومی موومنٹ کے ڈاکٹر فاروق ستار ،پیپلزپارٹی کے عبدالعزیز میمن، مہاجر قومی موومنٹ کے سربراہ آفاق احمد اور پیپلزپارٹی کے اویس مظفر نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں ۔ ان ملاقاتوں میں ان امیدواروں نے چیف الیکشن کمشنر کو اپنے اپنے حلقوں میں امن و امان کی صورتحال اور انتخابی عمل میں حائل رکاوٹوں سے آگاہ کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان امیدواروں نے چیف الیکشن کمشنر سے مطالبہ کیا کہ ان کے حلقوں میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں۔