لاہور (اے پی اے) تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے کہا ہے کہ ایل ڈی اے پلازہ میں لگنے والی آگ حادثہ نہیں بلکہ اس کے پیچھے بہت بڑی سازش معلوم ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ محض اتفاق ہے کہ آگ اس فلور پر لگی جہاں میٹرو بس کا ریکارڈ موجود تھا۔ یہ معاملہ انتہائی حساس نوعیت کا ہے اسلئے اس پر تحقیقات انتہائی اعلیٰ سطح پر ہونی چاہئے۔