قصور: نوازشریف کی ہدایت کے باوجود ناراض آزاد امیدواروں کا دستبردار ہونے سے انکار

قصور: نوازشریف کی ہدایت کے باوجود ناراض آزاد امیدواروں کا دستبردار ہونے سے انکار

قصور (نامہ نگار) میاں محمد نواز شریف کی ہدایت کے باوجود ضلع قصور کے مختلف صوبائی اور قومی اسمبلی کے حلقوں میں مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے ناراض آزاد امیدواروں نے الیکشن سے دستبردار ہونے سے انکار کر دیا۔ این اے 138 قصور کے مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے راو¿ مظہر حیات کو جعلی ڈگری کیس میں نااہل قرار دے دیا گیا تھا اور ان کو عدالت نے دو سال کی سزا بھی سنائی جس پر راو¿ مظہر حیات جیل چلے گئے لیکن بعد میں ہائیکورٹ کے ڈبل بینچ نے ان کی سزا معطل کر دی تھی۔ میاں نواز شریف نے ان کو۔ ان کی اہلیہ اور دیگر کسی بھی رشتہ دار کو ٹکٹ دینے سے انکار کر دیا تھا جس پر راو¿ مظہر حیات کی اہلیہ سعدیہ بانو آزاد حیثیت سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑ رہی ہیں۔ این اے 139 قصور میں سید نوید ہاشم رضوی مسلم لیگ ہمخیال کی طرف سے امیدوار تھے۔ اور ٹکٹ نہ ملنے پر وہ بھی آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ صوبائی حلقہ پی پی 178 میں چوہدری مبشر نواز اور شاہد مسعود مسلم لیگ ن کی طرف سے ٹکٹ نہ ملنے پر آزاد حیثیت میں الیکشن لڑ رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...