متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے چیف الیکشن کمشنرفخرالدین جی ابراہیم کوٹیلی فون کرکے کراچی میں انتخابات کی صورتحال پرتحفظات کا اظہارکیا۔

May 11, 2013 | 22:43

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے چیف الیکشن کمشنرفخرالدین جی ابراہیم کو ٹیلی فون کیا اورکراچی کے اکثرحلقوں میں پولنگ کے عملے اوربعض حلقوں میں بیلٹ باکس اوربیلٹ پیپرز نہ پہنچنے سے متعلق شکایت کی۔ الطاف حسین نے بعض حلقوں میں پولنگ شروع نہ ہونے پر بھی چیف الیکشن کمشنر کو آگاہ کیا جس پر چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم نے الطاف حسین کو یقین دہانی کرائی کہ ان کی شکایت کا ازالہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ کراچی کے متعدد حلقوں میں کئی گھنٹوں تک انتخابی عمل شروع نہیں ہوسکا تھا جبکہ بعض پولنگ اسٹیشنزمیں دھاندلی کی شکایات کے باعث پولنگ روک دی گئی تھی.

مزیدخبریں