میڈرڈ (سپورٹس ڈیسک) سیمونہ ہلیپ‘ماریہ شرا پووا اور رافیل نڈال نے میڈرڈ ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ ویمنز سنگلز کے پہلے سیمی فائنل رومانیہ کی سیمونہ ہلیپ نے پیٹرا کویٹووا کو شکست دی۔ دوسرے سیمی فائنل میں روس کی ماریہ شراپووا آگنیسکا راڈونسکا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئیں۔ سپین کے رافیل نڈال نے رابرٹو بوٹیسٹا کو شکست دے کر مینز سنگلز کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔۔ امریکی بوب برائن اور مائیک برائن مینز ڈبلز کے فائنل میں پہنچ گئے۔