کپتانی چھن جانے پرڈیرن سیمی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

May 11, 2014

نئی دہلی( سپورٹس ڈیسک)  کپتانی چھن جانے کے بعد ویسٹ انڈین آل رائونڈر ڈیرن سیمی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا، سات سالہ ٹیسٹ کیریئر میں انہوں نے 38 ٹیسٹ میچز میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کی۔  ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے ڈیرن سیمی کو ٹیسٹ کی قیادت سے ہٹا کر وکٹ کیپر بلے باز دنیش رامدین کو کپتان مقرر کر دیا تھا۔ بورڈ کے اس فیصلے کے بعد ڈیرن سیمی نے ٹیسٹ کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا ہے‘وہ ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان رہیں گے۔

مزیدخبریں