اسلام آباد (این این آئی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کی مدد کرنے پر سعودی عرب کے مشکورہیں۔ اسلامی تعلیمات کا فروغ حکومتی پالیسی کا حصہ ہے۔ دینی علوم کے ساتھ سائنس اور ٹیکنالوجی کو بھی فروغ دینے کی ضرورت ہے ٗقرآن کریم کی اشاعت اور ترویج کے کام میں اداروں کے ساتھ ہر طرح کا تعاون کرنے کو تیار ہی۔سعودیہ اور پاکستان کے درمیان دوستانہ تعلقات پاکستانی عوام کیلئے باعث افتخار ہیں ۔ مستقل میں دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔ ہفتہ کو یہاں حفظ قرآن کی گیارہویں سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کررہے تھے۔
ہرمشکل گھڑی میں پاکستان کی مدد کرنے پر سعودی عرب کے مشکور ہیں: صدر ممنون
May 11, 2014