پشاور / اسلام آباد (آئی این پی) شمالی وزیرستان میں ایک بار پھر افغان فورسز نے بلااشتعال گولہ باری کی، پاک فوج کی جوابی کارروائی سے افغان بندوقیں خاموش ہو گئیں۔ گولہ باری سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل سپین وام کے ۷ علاقے ڈنڈی کچھ پر افغان فورسز نے گولہ باری کی۔ افغان فورسز کی بلااشتعال گولہ باری صبح ساڑھے آٹھ بجے سے نو بجے تک جاری رہی گولہ باری سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پاک فوج نے جوابی کارروائی کرکے افغان فورسز کی جانب سے گولہ باری کا سلسلہ بند کرا دیا۔