لاہور (پ ر) ایم پی اے ملک محمد وحید نے گورنمنٹ سی ٹی جی ایل گرلز ہائی سکول کوٹلی پیر عبدالرحمن کا دورہ کیا اور سکول میں منعقد ڈینگی مچھر کے حوالے سے سیمینار میں شرکت کی۔ سیمینار سے خطاب میں ملک محمید وحید نے ڈینگی مچھر کے خاتمے اور بچائو کے حوالے سے سکول کی بچیوں کو آگاہی دی اور پمفلٹ تقسیم کئے۔