لاہور (خبر نگار) شالیمار ٹائون میں ڈینگی کے حوالے سے کئے جانیوالے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے ایک میٹنگ رکن صوبائی اسمبلی بائو اختر علی کی صدارت میں ہوئی۔ جس میں میٹنگ کے شرکاء کوٹی ایم او ملک طارق محمود نے بتایا کہ رواں ہفتہ کے دوران 49 پارکوں اور گرین بیلٹ کو چیک کیا گیا اور لوگوں میںڈینگی سے متعلق پمفلٹ تقسیم کئے گئے۔ 170 کباڑخانے، 188 ہوٹل /ریسٹورنٹ 150، فیکٹریوں کو چیک کیا گیا اور ڈینگی سے بچائو کے لئے ہدایات دی گئیں۔
شالیمار ٹاؤن میں ڈینگی کے حوالے سے کئے جانیوالے اقدامات کیلئے جائزہ اجلاس
May 11, 2014