میر پور ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ‘پاکستانی ٹیم کو جرمانہ

May 11, 2015

لاہور (سپورٹس رپورٹر) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں سلو اوور ریٹ پر پاکستانی ٹیم پر جرمانہ عائد کردیا ہے۔بنگلہ دیش کے خلاف میرپور میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے 328 رنز سے کامیابی حاصل کر کے دورہ بنگلہ دیش میں پہلی کامیابی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ٹیسٹ سیریز اپنے نام کی تاہم آئی سی سی نے سلو اوور ریت کی پاداش میں پاکستانی ٹیم پر جرمانہ عائد کردیا ہے۔سلو اوور ریٹ کے باعث کپتان مصباح الحق پر میچ فیس کا 40 اور دیگر کھلاڑیوں پر 20 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔آئی سی سی اعلامیے کے مطابق پاکستانی ٹیم کا اوور ریٹ مقررہ وقت میں دو اوورز پیچھے رہا جس کے بعد میچ ریفری جیف کرو نے جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا۔اس کے علاوہ آئی سی سی نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر آئی سی سی نے پاکستان کے فاسٹ باؤلر عمران خان کو وارننگ دے دی۔عمران خان نے بنگلہ دیش کی دوسری اننگز میں اوپنر تمیم اقبال کو آؤٹ کرنے کے بعد جارحانہ رویہ اختیار کیا تھا۔

مزیدخبریں