لاہور( این این آئی) آئندہ مالی سال کے ترقیاتی پروگرام میں 3600 میگاوٹ کے ایل این جی پاور پلانٹس کا منصوبہ شامل ہونے کے باعث دیامیر بھاشا ڈیم سمیت توانائی کے متعدد منصوبے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ نجی ٹی وی نے دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ایل این جی سے بجلی پیدا کرنے کے پلانٹس لگانے کیلئے ترقیاتی بجٹ سے 105ارب روپے کے فنڈز مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس حوالے سے وزیر اعظم قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں حتمی فیصلہ کریں گے۔
خدشہ