این اے 122 کا فیصلہ حق میں آنے پر تحریک انصاف کا ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (آن لائن) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف نے بھرپور احتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے،فیصلہ حق میں آنے کی صورت میں احتجاجی تحریک کو ملک بھر میں پھیلایا جائے گا ،تحریک کے لئے حکمت عملی ترتیب دے دی گئی ہے۔ اسلام آباد میں موجود عمران خان نے کنٹینر کی تیزئین و آرائش کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے اور کنٹینر کو جلد اسلام آباد سے لاہور منتقل کیا جائے گا ۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی قیادت لاہور کے حلقہ این اے 122 کے فیصلے کی منتظر ہے فیصلہ حق میں آنے کی صورت میں لاہور سے دوبارہ سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کیا جائے گا ۔ اس حوالے سے تحریک انصاف نے لاہور سمیت ملک بھر میں تنظیموں کو تیاری کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ تحریک انصاف کے رہنمائوں کے مطابق اس بار ان کا احتجاج انصاف ملنے تک جاری رہے گا ۔اس حوالے سے تحریک انصاف کی اعلی قیادت نے پارٹی کے اندر رابطے بھی شروع کر دیئے ہیں اور ملک بھر کی تنظیموں خصوصاً لاہور کی تنظیموں کو متحرک کرنے کے لئے جامع حکمت عملی بنالی ہے جبکہ دیگر پارٹیوں کو بھی احتجاجی تحریک میں شمولیت کے لئے دعوت دینے پر غور کیا جا رہا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن