جہلم (نامہ نگار) جہلم کے علاقے ٹلہ میں لاہور ہائیکورٹ پنڈی بنچ کے بیلف نے چھاپہ مار کر 93 مزدوروں کو بازیاب کرا لیا۔ پولیس تھانہ چوٹالہ کے مطابق ٹھیکیدار راجہ ظفر مزدوروں سے جبری مشقت کراتا تھا۔ بازیاب ہونے والے مزدوروں میں بوڑھے، خواتین اور بچے شامل ہیں۔ مزدوروں کو 1998ء میں سندھ سے ایک کروڑ روپے کے عوض لایا گیا تھا۔ مزدوروں کو آج لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں پیش کیا جائیگا۔ ابھی تک کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا جاسکا۔