گلگت حادثہ فنی خرابی کے باعث ہوا، بھارت کا غیر ضروری بات کرنا چھوٹا پن ہے: عبدالقادر بلوچ

اسلام آباد (آئی این پی + نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر سرحدی امور لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ بھارت کا نلتر میں ہیلی کاپٹر حادثے سے متعلق غیر ضروری بات کرنا چھوٹا پن ہے، ناروے کے سفیر کی میت پورے اعزاز کے ساتھ ان کے وطن پہنچائی جائے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ حادثے پر پوری قوم غم میں مبتلا ہے۔ ہر پہلو سے مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں، ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ فنی خرابی کے باعث پیش آیا۔ وزیراعظم کی ہدایت پر ناروے کے آنجہانی سفیر کی آخری رسومات میں شرکت کروں گا۔ قبل ازیں عبدالقادر بلوچ نے ناروے کے سفارتخانے کا دورہ کیا اور سفارتی عملے سے سفیر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔ عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ سفیر اور دیگر کی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے اور لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
عبدالقادر بلوچ


ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...