مقبوضہ کشمیر : میرواعظ دوبارہ نظربند‘ مفتی سعید کے محافظوں کا صحافیوں پر وحشیانہ تشدد

May 11, 2015

سری نگر(آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں آل پارٹیز حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق کو دوبارہ گھر پر نظربند کردیا گیا۔پولیس کی بھاری نفری میر واعظ کے گھر پر تعینات کردی گئی ہے جس نے حریت پسند کشمیری رہنما کو گھر سے باہر جانے سے روک دیا ہے۔ میر واعظ نے بھارتی حکومت کے اس ظالمانہ فیصلے کی شدید مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایسے ہتھکنڈوں سے آزادی کی تحریک کو روکا نہیں جاسکتا۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ مفتی سعید کی حفاظت پر معمور بھارتی پولیس اہلکاروں نے ضلع اسلام میں صحافیوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا ۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کٹھ پتلی وزیر اعلی ٰ سے صحافیوں نے ایک ہسپتال کے دورے کے دوران انٹریو لینا چاہا۔ کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ موجود سیکورٹی اہلکاروں نے صحافیوں کو انٹریو لینے سے روکا اور انہیں مارپیٹ کا نشانہ بنایا۔ کیمرے بھی توڑ دیئے گئے۔ ادھر سینئر حرےت رہنما اور ڈےموکرےٹک فرےڈم پارٹی کے چےئرمےن شبےر احمد شاہ نے حرےت پسند تنظےموں کے درمےان اتحاد کو ناگزےر قراردےتے ہوئے کہا ہے کہ حرےت پسند گروپوںکے لےے اےک چھت کے نےچے جمع ہونے کا ےہ بہترےن موقع ہے۔انٹروےو مےں شبےر احمد شاہ نے کہا کہ اتحاد صرف ان رہنماﺅں کے درمےان ہوگا جوتنازعہ کشمےرکو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمےرےوں کی امنگوں کے مطابق حل کرانا چاہتے ہوں۔ مسئلہ کشمےر کے حل کے لےے بھارت کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے شبےر احمد شاہ نے کہا کہ مذاکرات بامعنی اور نتےجہ خےز ہونے چاہئیں۔ علاوہ ازیں مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام میں دو الگ الگ واقعات میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے تین افراد ہلاک ہوگئے۔ کشمیر ریسرچ سیکشن کی طرف سے ماﺅں کے عالمی دن کے موقع پر جاری کی گئی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ بھارت کی مسلسل ریاستی دہشت گردی کے باعث مقبوضہ کشمیر میں1989 سے بچوں سمیت نوے ہزار سے زائد کشمیری شہید ہوئے ہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ اس عرصے کے دوران بھارتی فوجیوں نے 8ہزار سے زائد کشمیریوں کو حراست کے دوران لاپتہ کیا اور ان لاپتہ افرادمیں سے اکثریت کی مائیں گزشتہ کئی برس سے اپنے جگر گوشوں کی راہ تک رہی ہیں ۔
کشمیر

مزیدخبریں