اسلام آباد (آن لائن) پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے درمیان قرضے کی سہولت کے توسیعی پروگرام کے تحت، ساتوےں جائزہ پر مذاکرات کا حتمی دور آ ج پیر کے روز اسلام آباد میں ہوگا۔پاکستان کی جانب سے وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار جبکہ آئی ایم ایف کے وفد کی قیادت ہیرا لڈ فنگرکریں گے۔اس سے پہلے فریقین نے اس سلسلے میں پالیسی کے حوالے سے دبئی میں ایک ہفتے تک بات چیت کی۔ ساتوےں جائزے کے کامیاب اختتام کے بعد آئی ایم ایف جون کے اختتام یا جولائی کے شروع میں ایگزیکٹیو بورڈ کی منظوری کے بعد پچپن کروڑ ڈالر کی قسط جاری کرسکے گا۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا حتمی دور آ ج اسلام آباد میں ہوگا
May 11, 2015