سکوپے (اے پی پی) مقدونیہ میں دہشگردوں سے مقابلہ میں 8پولیس اہلکار ہلاک اور 37زخمی ہوگئے ۔ مقدونیہ کی وزیر داخلہ نے بتایا کہ دہشتگردوں کے ساتھ مقابلے کے دوران دہشتگردوں کی فائرنگ سے 5پولیس افسر ہلاک اور 30زخمی ہوگئے ۔ وزیر داخلہ ہورڈانا جانکو لو سکا نے رپورٹرز کو بتایا کہ یہ واقعہ شمالی قصبے کومانوا میں پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ مقابلے میں 14دہشتگرد بھی ہلاک ہوگئے ہیں ۔ قبل ازیں پولیس نے بتایا کہ مسلم گروپ غیر قانونی طور پر ہمسایہ ملک سے مقدونیہ میں داخل ہوا تھا۔
مقدونیہ