بچیانہ + ننکانہ صاحب (نمائندہ نوائے وقت + نمائندہ نوائے وقت) بچیانہ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں نوجواں جاں بحق ہوگیا جبکہ ورثا کا کہنا ہے کہ پولیس نے گھر سے گرفتار کرکے جعلی پولیس مقابلے میں مارا۔ لواحقین نے نعش سڑک پر رکھ کر ٹریفک بند کردی جس کے باعث ٹریفک کئی گھنٹے بند رہی۔ بعد ازاں پولیس نے پیٹی بند بھائیوں کو حراست میں لے لیا۔ پولیس تھانہ صدر ننکانہ صاحب کے مطابق گذشتہ روز شام4بجے کے قریب ننکانہ بچیانہ روڈ پر تھانہ صدر ننکانہ صاحب کی حدود کوٹ سادھورام کے قریب پولیس چیک پوسٹ پر پولیس نے منشیات کی مخبری پر نواحی گائوں چک562گ ب کا نعیم موٹر سائیکل پر وہاں سے گزرا جسے شک کی بناء پر پولیس نے روکا لیکن اس نے موٹر سائیکل بھگا دی جس پر پولیس نے اس کا تعاقب شروع کیا تو نعیم نے فائرنگ شروع کردی جس پر پولیس کی جوابی فائرنگ سے وہ مارا گیا۔مقتول کے ورثاء نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس نے اسے گھر سے اغوا کرکے پولیس ناکے کے قریب لے جاکر فائرنگ کرکے قتل کیا۔ اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی ننکانہ بھاری نفری کے ساتھ موقع پر پہنچ گیا جنہوں نے دو پولیس اہلکاروں کو بچیانہ پولیس کے حوالے کردیا۔ مقامی پولیس نے نعش ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردی۔
بچیانہ: مبینہ پولیس مقابلے میں نوجوان جاں بحق، ورثا کا احتجاج، دو اہلکار گرفتار
May 11, 2015